پاکستان ایک اور محاذ پر بھارت پر حاوی ، اب کسی کا ٹویٹراکائونٹر بلاک نہیں ہوسکے گا؟؟؟

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سوشل میڈیا کے میدان میں بھارت کو دھول چٹا دی ہے اور اظہار کی آزادی کے لئے بھارتی اجارہ داری کا خاتمہ کردیا گیا ہے کیونکہ ٹویٹر انتظامیہ نے اکائونٹس کی معطلی کا طریقہ کار تبدیل کردیا ہے – پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان اور ٹویٹر انتظامیہ کے مابین معاملات طے پاگئے ہیں، ٹویٹر انتظامیہ نے بھارتی اجارہ داری کے خلاف پاکستان کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے اکاؤنٹس کی معطلی کا طریقہ کار تبدیل کردیا ہے۔

نیشنل آئی ٹی بورڈ کے چیئرمین صباحت علی شاہ نے امریکا میں ٹویٹر حکام سے تفصیلی ملاقات کی جس میں ٹویٹر پر بھارتی اجارہ داری سے پاکستانی صارفین کی آواز دبانے کا معاملہ زیربحث آیا- ملاقات کے دوران پاکستان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے 5 اگست کے غاصبانہ قبضے کے بعد ٹویٹر کے ذریعے بھارتی غنڈہ گردی میں تیزی آئی، اہل کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر سینکڑوں پاکستانیوں کے ٹویٹر اکاؤنٹس بلاک کئے گئے-

ٹویٹر انتظامیہ نے بھارتی اجارہ داری کے خلاف حکومت پاکستان کا مؤقف تسلیم کرلیا اور ٹویٹر انتظامیہ نے اکاؤنٹس کی معطلی کا طریقہ کار تبدیل کردیا – ٹویٹر آئندہ یکطرفہ طور پر پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس معطل نہیں کرے گا، ٹویٹر انتظامیہ کسی بھی شکایت کی صورت میں حکومت پاکستان سے رابطہ کرے گی – واضح رہے کشمیر ایشو پر 5 اگست کے بعد اظہار رائے کرنے پر بہت سی اہم شخصیات کے ٹویٹراکائونٹس بلاک کردئیے گئےتھے جس پر پی ٹی آئی حکومت نے یہ اقدام اٹھایا جسے سراہا جارہا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں