چک جھمرہ کی سرکاری عمارتوں میں قیمتی درخت سوکھ گئے ، نیلامی بھی نہیں، وجہ کیا ہے ؟؟

چک جھمرہ (افضال احمد تتلا)

تحصیل ہیڈ کوارٹر ویٹرنری ہسپتال چک جھمرہ, جھمرہ گرڈ اسٹیشن , تھانہ چک جھمرہ, دفتر تحصیل دار سمیت دیگر سرکاری عمارتوں میں سوکھے ہوئے درختوں کی قمیتی لکڑی انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہوگئی ہے. ان سرکاری عمارات میں درجنوں درخت سوکھ گئے ہیں مگر انتظامہ نے سوکھے درختوں کی نیلامی کرنے کی بجائے چپ سادھ رکھی ہے جس سے ان سوکھے ہوئے درختوں کی قیمتی لکڑ ضائع ہو رہا ہے –

تفصیلات کے مطابق تحصیل چک جھمرہ کی سرکاری عمارتوں میں سے متعدد عمارتوں جن میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ویٹرنری ہسپتال , گرڈ اسٹیشن, تھانہ اور تحصیل دار دفتر میں لگائے گئے درختوں میں سے درجنوں درخت سوکھ گئے ہیں جن میں شیشم , آم, سفیدہ سمیت دیگر اقسام کے درخت شامل ہیں ان سوکھے ہوئے درختوں کی لکڑی انتہائی قیمتی ہے اگر ان کو بروقت نیلام کردیا جائے تو سرکاری خزانے میں لاکھوں روپے کا اضافہ ہوسکتا ہے مگر متعلقہ اداروں کی انتظامیہ نے اس قیمتی لکڑ کے حامل درختوں کو پس پشت ڈال دیا ہے جس سے سرکار کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان سوکھے ہوئے درختوں کی نیلامی کرکے اس سے حاصل شدہ رقم کو سرکاری خزانے میں جمع کروایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں