عوام کے لئے بڑا دھچکہ ، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نوکریوں بارے بریکنگ نیوز دیدی؟؟

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے اہم ترین وزیر نے ایک بڑا یوٹرن لیا ہے اور قوم سے کئے گئے ایک بڑے وعدے سے انحراف کردیا گیا ہے کیونکہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے واضح کیا ہے کہ عوام روزگار کے لئے حکومت کی جانب نہ دیکھیں ، حکومت عوام کو روزگار فراہم نہیں کر سکتی – اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت 400 محکموں کو بند کرنے پر غور کر رہی ہے –

اسلام آباد کے انجینیئرنگ اداروں کے دوسرے ڈینز انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان یا دنیا کے دیگر ممالک کی حکومتیں سکڑ رہی ہیں’۔ ‘یہ نہایت ضروری ہے کہ عوام کو بتایا جائے کہ حکومت روزگار فراہم نہیں کرسکتی، اگر ہم روزگار دلانے لگ جائیں تو معیشت تباہ ہوجائے گی’۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ‘یہ 1970 کی سوچ ہوا کرتی تھی کہ حکومت روزگار فراہم کرے گی مگر اب نجی شعبے روزگار فراہم کرتے ہیں’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں