بھارتی میڈیا جھوٹے پروپیگنڈا میں مصروف ، ذمہ دارانہ رپورٹنگ کس سے سیکھے؟؟ آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی میڈیا جھوٹے پروپیگنڈا میں مصروف ہے ، اگر بھارتی میڈیا نے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرنا ہے تو وہ پاکستانی میڈیا سے سیکھے –

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا اکائونٹ ٹویٹر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارتی میڈیا جھوٹے پراپیگنڈا میں مصروف ہے، بھارتی میڈیا کے مبینہ کیمپوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی جھوٹا ہے، بھارت اخلاقی جرات کرے ،پاک فوج کے ہاتھوں نقصانات کی تفصیلات سامنے لائے-

انہوں نے مزید واضح کیا کہ بھارتی میڈیا کا یہ جھوٹا دعویٰ بھی اپنے انجام کو پہنچے گا، بھارتی میڈیا پاکستانی میڈیا سے ذمہ دارانہ رپورٹنگ سیکھے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں