سرفراز کپتانی سے فارغ ، بائولنگ کوچ وقار یونس نے ٹویٹر پر کیا پیغام جاری کردیا؟؟ ہرکوئی حیران

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز میں ٹی 20 سیریز کیا ہاری ٹیم کے کپتان کو فارغ کر دیا گیا جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے پی سی بی کے فیصلے پر تحفظات کااظہارر کیا لیکن اسی دوران پاکستان ٹیم کے بائولنگ کوچ وقاریونس نے ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا جو بہت ذومعنی لگ رہا تھا جس سے لگ رہا تھا کہ باؤلنگ کوچ وقار یونس کو اب سرفراز کا کیریئر ختم نظر آتا ہے اور وہ اپنی ٹوئٹ میں کافی حد تک اس بات کا عندیہ بھی دے گئے۔

سابق سپیڈ سٹار اور موجودہ بائولنگ کوچ وقار یونس نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ پیارے سرفراز، آپ نے بحیثیت کپتان پاکستان ٹیم کے لیے جو کچھ بھی کیا اس کے لیے آپ کا شکریہ، آپ کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقاریونس نے ہیش ٹیگ میں تھینک یو ٹائیگر کا لفظ بھی استعمال کیا۔وقار یونس نے اپنی پوسٹ میں سرفراز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار تو ضرور کیا لیکن ایسا لگتا تھا کہ ان کا یہ پیغام کسی رخصت ہونے والے کپتان کے بجائے کرکٹ کو خیرباد یا ریٹائرمنٹ لینے والے کرکٹر کے لیے ہے اور اس ٹویٹر پیغام کو کرکٹ حلقے مختلف نظر سے دیکھ رہے ہیں اور اس بارے طرح طرح کے تبصرےکئے جارہے ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں