سینئر تجزیہ کار حسن نثار ایک مرتبہ پھر وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم پر برس پڑے، کیا کہہ دیا؟؟

سینئر تجزیہ کاراور مصنف حسن نثار ایک مرتبہ پھر وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم پر پھٹ پڑے – اور وزیراعظم عمران خان ان کی امیدوں پر پورے نہیں اترے ، عمران نے دھوکہ انہیں نہیں بلکہ خود کو دھوکہ دیا ہے – نجی ٹی وی پروگرام کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے ککہا کہ ایک سیریز ہے غلطیوں کی، عمران نہیں میں ان کی ٹیم سے نفرت کرتا ہوں میں آج بھی سمجھتا ہوں کہ بہت بہتر آدمی ہے مجھے ضائع ہونے کا دکھ ہوگا۔عمران خان میں چند بہت ہی نایاب قسم کی خصوصیات ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ اس کو ایک موقع ضرور ملنا چاہئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے وزیراعظم نے کہا کہ ٹیم نہیں ہے 22 سال میں کیا کیا ہے تم نے حکومت میں آکر ڈیلیور کرتےجب اپوزیشن میں تھے تو ٹیم بلڈنگ کرتے ریاست مدینہ کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے ویلفیئر اسٹیٹ کیونکہ ویلفیئر اسٹیٹ تو دنیا میں موجود ہیں۔ ریاست مدینہ کا مطلب کیا ہے مطلب یہ ہے کہ چند ہزار لوگوں میں سے سینکڑوں عالی شان نام ہی ختم ہونے میں نہیں آتے یہ دنیا میں کبھی ہوا ہے یہ نہیں ہوا اور نہ کبھی ہو گا – انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم مکمل فلاپ ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے ملک کی سمت درست نہیں ہو رہی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں