ایکسپورٹرز کے 30ارب روپے کے سیلز ٹیکس ریفنڈز جاری ہوناخوش آئند قرار ، میاں نعیم احمد

فیصل آباد، کامرس ڈیسک

ایکسپورٹرز کو پرایمسری بانڈز کے متبادل 30ارب روپے کے ریفنڈ جاری کرنے پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور اس کی ٹیم کے بے حد مشکور ہیں کہ جن کی خصوصی کاوشوں سے اُن کے 14ماہ سے سیلز ٹیکس ریفنڈز میں پھنسی ہوئی رقم ادا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے یہ بات میاں نعیم احمد چیئرمین پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (نارتھ زون) نے آج ایسوسی ایشن کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ ایکسپورٹرز کے ریفنڈز جاری ہونے سے صنعتکاروں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا اور حکومت کے اس خوش آئند اقدام سے نہ صرف ایکسپورٹ میں بہتری آئے گی بلکہ بیروزگاری میں بھی کمی واقع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو کثیر زرمبادلہ کی اشد ضرورت ہے اور یہ تب ہی ممکن ہے کہ ایکسپورٹرز کوزیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ملکی معیشت میں مثبت تبدیلی آئے۔

انہوں نے اُمید ظاہر کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کے دیگر مسائل کو بھی جلدحل کیا جائے جیسے عرصہ دراز سے پھنسے ہوئے DLTLاور DDTکے ریفنڈز جاری کرنا، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کرنااور بڑھتے ہوئے شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لانا شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں