اوکاڑہ ، ڈیڑھ ماہ سے مغوی 2 بہنوں کا کوئی سراغ نہ مل سکا، پولیس کیا کہتی ہے؟؟؟؟

اوکاڑہ ، ساجد علی چوہان

اوکاڑہ کے علاقہ ریشم پورہ سے ڈیڑھ ماہ قبل اغواء ہونیوالی دو بہنوں کا کوئی سراغ نہ مل سکا مقامی پولیس تھانہ بی ڈویژن مغویہ کے اغواء کا پتہ لگانے میں مکمل طور پر ناکام والد کا وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے –


تفصیل کے مطابق ریشم پورہ اوکاڑہ کے علاقہ سے ڈیڑھ ماہ قبل اغوا ہونے والی دو سگی بہنوں مصباح اور اقرا کو تھانہ بی ڈویژن پولیس بازیاب نہ کروا سکی مغوی بچیوں کے والد سرور کے مطابق اس کی دو بیٹیوں مصباح اور اقرا کو ڈیڑھ ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا جس کا مقدمہ تھا بی ڈویژن اوکاڑہ میں درج ہے –

مدعی سرور کے مطابق پولیس نے بچیوں کی بازیابی کے لیے رشوت بھی لی ہے لیکن اس کے باوجود مغوی بچیوں کو بازیاب نہیں کروایا جا سکا اور نہ ہی پولیس تعاون کر رہی ہے بچیوں کے والد سرور کے مطابق وہ تھانے کے چکر لگا لگا کر تھک چکا ہے اعلی حکام اس معاملہ کا نوٹس لیں مغوی بچیوں کو بازیاب کرایا جائے مجھے یہ علم نہیں کہ میری بچیاں زندہ ہیں یا مر گئیں ہیں ۔جبکہ پولیس کے مطابق مدعی سرور کی بچیوں کے رشتہ کا معاملہ تھا تاہم پولیس تمام زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے مغوی بچیوں کو جلد بازیاب کرایا جائے گا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں