پاکستانی ٹیم کا سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان ، کونسا بہترین بلے باز شامل ؟؟؟؟

‏لاہور ، زاہد خان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کر دیا- مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم کی واپسی ہوئی ہے-

تفصیل کے مطابق پاکستان کے چیف سلیکٹر مصباح الحق کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے جس میں کپتانی کے لئے اظہر علی کپتانی پر برقرار رہیں گے جبکہ ٹیم میں ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فواد عالم کو بهی شامل کر لیا گیا ہے – ٹیم کے کھلاڑیوں میں اظہر علی (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر) بابر اعظم،عابد علی، اسد شفیق، فواد عالم،حارث سہیل،امام الحق، عمران خان سینئر، کاشف بھٹی،محمد عباس،نسیم شاہ ،شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ اورعثمان شنواری شامل ہیں – واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹیسٹ سیریز 11 دسمبر سے راولپنڈی سے شروع ہو گی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں