افسوسناک خبر، پے اے ایف کا طیارہ تباہ ، کتنا نقصان ہو گیا ؟؟؟؟ اعلی حکام متحرک

میانوالی ، نیوز ڈیسک

پنجاب کے ضلع میانوالی سے ایک انتہائی افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں پر پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا تها کہ فضائیہ کا ایف ٹی 7 طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ میانوالی کے قریب گرکر تباہ ہوگیا۔ واقعے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ اسکواڈرن لیڈرحارث بن خالد اورفلائنگ آفیسرعبادالرحمان شہید ہوگئے۔ ترجمان فضائیہ نے یہ بهی واضح کیا کہ حادثے کا شکار طیارے کے ملبے کو جمع کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں