وٹس ایپ گروپس کو متعلقہ تھانوں میں رجسٹرڈ کروانے کا حکم ، بصورت دیگر کیا ہو گا ؟؟؟؟

سوشل میڈیا ایپس کا استعمال تمام ممالک میں فری ہوتا ہے اور لوگ آپس کے رابطوں کیلئے مختلف ایپس پر گروپس تشکیل دیتے ہیں لیکن اب ان گروپس کو چلانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے – اور یہ خبر مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر سے آئی ہے جہاں پر بھارتی پولیس کی جانب سے حکم جاری کیا گیا کہ جو لوگ بھی سوشل میڈیا ایپ وٹس ایپ میں گروپ تشکیل دیں گے وہ انہیں تھانوں میں رجسٹرد کروائیں گے بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی –

میڈیا رپورٹس کے مطابق لداخ اور کارگل میں قابض بھارتی پولیس نے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا جس کے مطابق واٹس ایپ گروپس کے ایڈمن حضرات کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے گروپس دو روز میں قریبی تھانوں میں رجسٹر کرائیں۔پولیس کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ بصورت دیگر ایسے گروپس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی – اسی طرح نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی سوشل میڈیا ایپ پر حساس مواد شیئر کرنے سے گریز کیا جائے، ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں