بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 ہوم سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ کااعلان ، 2 بڑے کھلاڑی بھی شامل ؟؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنگلہ دیش کیخلاف ہوم ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم کا باضابطہ اعلان کردیا جس کی قیادت سٹار بلے باز بابر اعظم ہونگے جبکہ ٹیم میں شعیب ملک اور محمد حفیظ کی بھی واپسی ہو گئی ہے – ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا – ٹیم میں احسان علی، عماد بٹ، حارث رؤف، افتخار احمد ، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، موسیٰ خان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک، عثمان قادر شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر مصباح الحق اور کپتان بابراعظم نے کہا کہ تشکیل دی گئی ٹیم میں سینئرز اور جونیئرز کا کمبینیشن بنایا گیا ہے – پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی20 میچز کی سیریز کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔ میچز دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوں گے اور شام 6 بجے تک ختم ہوجائیں گے ، کیونکہ لاہور ان دنوں سرد موسم کی لپیٹ میں ہے اس لئے کوشش کی گئی ہے کہ شام کو سردی بڑھنے سے قبل میچ ختم ہوجائے تاکہ اوس گرنے کے امکانات بھی نہ ہوں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بنگلہ سیریز کا پہلا میچ جمعہ 24 جنوری، دوسرا ہفتہ 25 جنوری اور تیسرا و آخری میچ پیر 27 جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ مہمان ٹیم کو چوں کہ لاہور میں اسٹیٹ سیکیورٹی دی جائے گی، لہذا میچ کے لئے ٹیمیں ساڑھے 12 بجے ہوٹل سے روانہ ہوں گے اور میچ ختم ہونے کے بعد رات 8 بجے ہوٹل واپس جائیں گی

اس موقع پر مصباح الحق کی جانب سے سابق کپتان سرفراز احمد کا کیرئیر ختم ہونے سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے واضح کیا کہ ایسا ہرگز نہیں ہے، وہ پی ایس ایل میں پرفارم کرکے ٹیم میں جگہ بنا سکتے ہیں اور آج کل ان کی فٹنس بھی بہتر دکھائی دے رہی ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں