فیصل واڈا کو بوٹ کیساتھ ٹی وی پروگرام میں شرکت مہنگی پڑ گئی، عمران خان نے پابندی لگادی؟

وفاقی ویر آبی وسائل فیصل واڈا ان دنوں شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں کیونکہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں بوٹ کیساتھ انٹری انہیں بہت مہنگی پڑ گئی ہے اور اس پر وزیراعظم عمران خان بھی شدید ناراض ہیں اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے ان کے کسی بھی ٹی وی پروگرام میں شرکت پر دو ہفتے کی پابندی عائد کردی ہے –

اس حوالے سے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوش عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر بیان جاری کیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا پر ٹاک شوز میں شرکت کرنے پر پابندی عائد کردی ہے – اور وفاقی وزیر پر یہ پابندی 2 ہفتوں کے لیے رہے گی- معاون خصوصی نے مزید واضح کیا کہ وزیراعظم نے فیصل واوڈا سے ٹاک شو میں ان کے رویے پر وضاحت بھی طلب کرلی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر فیصل واڈا اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں شریک ہوئے اور انہوں نے فوجی بوٹ نکال کر میز پر رکھ دیا جس پر پاکستان تحریک انصاف پر کافی تنقید ہو رہی ہے اور یہ بات وزیراعظم کو بھی پسند نہیں آیا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں