نئے سال کے 15 دن ، فیسکو نے 78 بجلی چوروں کو دھر لیا ، کتنا جرمانہ اور مقدمات درج؟؟؟

فیصل آباد(نیوزڈیسک)

فیسکو نے رواں ماہ 78بجلی چوروں کو دھر لیا ۔ ایک کروڑ جرمانہ عائد جبکہ 23کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کرادیا گیا ۔ فیسکوٹاسک فورسز نے جنوری کے پہلے پندرہ دنوں میں ریجن بھرکے پانچوں سرکلز سے 56929بجلی کنکشن چیک کئے ،7سات لاکھ 68ہزار ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں ایک کروڑ 18لاکھ 90ہزارروپے کے جرمانے جاری کردئیے گئے جبکہ ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث 23بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمہ کا اندراج بھی کرادیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت توانا ئی (پاور ڈویژن) اورچیف ایگزیکٹوفیسکوشفیق الحسن کی خصوصی ہدایات پر فیسکوٹیمیں ریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کررہی ہیں۔سب ڈویژنل ٹاسک فورسز اور ایم اینڈ ٹی ٹیمیں گھریلو،زرعی،صنعتی اور کمرشل میٹروں کی چیکنگ کررہی ہیں ۔رواں ماہ بجلی چوری کے خلاف جاری کارروائیوں میں فیسکو فرسٹ سرکل کی ٹیموں نے مختلف علاقوں سے کل6783کنکشنز چیک کئے جن میں سے9صارفین مختلف طریقوں سے بجلی چوری کے مرتکب پائے گئے ۔ان کو182709ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں27لاکھ37ہزارروپے کے جرمانے جاری کئے گئے۔جبکہ2صارفین کے خلاف مقدمات کا اندراج ہو گیا۔اسی طرح فیسکو سیکنڈ سرکل کی ٹاسک فورسز نے گھر گھر چیکنگ کے دوران کل5215بجلی کنکشن چیک کئے جن میں سے 5صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن کو234067یونٹس کی مد میں40لاکھ 78ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔فیسکو جھنگ سرکل کے مختلف علاقوں سے ٹیموں نے10780 کنکشن چیک کئے جس میں سے28صارفین بجلی چوری کرتے پائے گئے جن کو269865یونٹس کی مد میں35لاکھ38ہزار روپے کے ڈی ٹیکشن بل جاری کئے گئے ۔جبکہ قانونی کارروائی کیلئے17صارفین کے خلاف مقدمہ درج کرادیاگیا ۔

فیسکو سرگودھا سرکل میں دوران چیکنگ چھاپہ مار ٹیموں نے مختلف علاقوں سے27325 کنکشنوں کو چیک کیا جن میں سے15 صارفین کورنگے ہاتھوں محکمہ کو نقصان پہنچاتے ہوئے پکڑاگیا۔ان بجلی چوروں کو ڈی ٹیکشن بلوں کی مد میں45505یونٹس پر مشتمل8لاکھ87 ہزار روپے کے جرمانے جاری کئے گئے جبکہ3کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوگیا ۔میانوالی سرکل کی ٹاسک فورسز نے چیکنگ کرتے ہوئے6826بجلی کنکشنوں کو چیک کیا اور21صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ۔ان کو 36054یونٹس پر مشتمل 6لاکھ 57ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ ایک صارف کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کرادیا گیا ۔مذکورہ تما م صارفین محکمہ کی پی وی سی لائن سے ڈائر یکٹ سپلائی کے ذریعے ،میٹر میں سوراخ کرکے،میٹر میں شنٹ سسٹم لگا کر ،میٹر کو سلو کرکے ،میٹر کی نیوٹرل بریک کرکے اور مختلف سنگین طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ۔چیف ایگزیکٹو فیسکوشفیق الحسن نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گردونواح میں ہونے والی بجلی چوری کی اطلاع فوری طورپر وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہاٹ لائن 051-9103888،فیسکو کے ٹول فری نمبر 080066554، ہیلپ لائن 118یا اپنی متعلقہ سب ڈویژن کو دیں تاکہ بجلی چور صارفین کے خلاف فوری کارروائی کی جاسکے ۔بجلی چوری جیسے مکروہ قومی جرم کی سرکوبی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اورفیسکو ٹیموں کا ساتھ دیں تاکہ ملک سے بجلی چوری کا خاتمہ ہوسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں