شیفیلڈ یونیورسٹی کی ڈاکٹر پروین کا اوکاڑہ یونیورسٹی میں لیکچر ، موضوع کیا تها اور ردعمل کیسا رہا؟؟؟

اوکاڑہ، ساجد علی چوہان

شیفیلڈیونیورسٹی انگلینڈ کی اسکالر ڈاکٹر پروین اعظم علی نے اوکاڑہ یونیورسٹی کا دورہ کیا اور شعبہ باٹنی،شعبہ زوالوجی، شعبہ ایجوکیشن اور شعبہ کیمسٹری کے طلباءاور اساتذہ کو اکیڈمک رائٹنگ اور ریسرچ کے موضوع پہ لیکچر دے۔ ان لیکچرز کا اہتمام شعبہ بیرونی تعلقات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید عبد الوحید نے کیا۔

ڈاکٹر پروین نے تحقیق اور تدریس میں استعمال ہونے والے مختلف جدید طریقوں اور رجحانات پہ روشنی ڈالی اور طلباء کو تلقین کی کہ وہ اپنے اپنے شعبہ جات میں تحقیق کریں اور اپنے مقالہ جات کو دنیا کے معروف جرنلز میں شائع کروانے کی کوشش کریں۔

ڈاکٹر وحید نے اپنے افتتاحی خطاب میں غیر ملکی اسکالر کااوکاڑہ یونیورسٹی آمد پر شکریہ ادا کیا ۔ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر پروین رواں سال میں اوکاڑہ یونیورسٹی آنے والی دوسری غیر ملکی اسکالر ہیں۔ گزشتہ ہفتے امریکا کی لاک ہیون یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سٹیون گرینچ نے یہاں چار دن قیام کیا اور مختلف شعبہ جات کے طلباء کو لیکچرز دیے۔ یونیورسٹی کا شعبہ بیرونی تعلقات وقفے وقفے سے بین الاقوامی اسکالرز کو یہاں مدعو کرتا رہتا ہےکیونکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر کا یہ مشن ہے کہ اوکاڑہ یونیورسٹی کو بین الواقوامی تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کا مرکز بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں