بهارتی لیجنڈ کپتان کا انجام ، بھارتی کرکٹ بورڈ نے دھونی کیساتھ کیا کردیا؟ ؟؟؟

نئی دہلی ، سپورٹس ڈیسک

بهارت کے کامیاب کپتان مہندرا سنگھ دهونی کا انجام آن پہنچا کیونکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کےنئے سالانہ سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا۔ جس میں مہندرسنگھ دھونی کو سینٹرل کانٹریکٹ کی کسی بھی کیٹگری میں شامل نہیں کیا گیا۔۔ بی سی سی آئی نے اکتوبر 2019 سے ستمبر 2020 کے سال کےلئے کھلاڑیوں کی سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کیا ۔ مجموعی طور پر 27 بھارتی کرکٹرز کو چار مختلف کیٹگریز میں کانٹریکٹ دیا گیا ہے۔

A+ کیٹگری
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردی اے پلس کیٹگری میں 3 کھلاڑی شامل ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کےکپتان ویرات کوہلی۔ نائب کپتان روہت شرما اور فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ سب سے ٹاپ کیٹگری میں شامل ہیں۔ انہیں 7 کروڑ بھارتی روپے ماہانہ موازہ ملےگا۔

A کیٹگری
سینٹرل کانٹریکٹ کی اے کیٹگری میں 11 کھلاڑی شامل ہیں۔ جنہیں ماہانہ 5 کروڑ روپے ماہانہ تنخواہ ملےگی۔ ان کھلاڑیوں میں روی چندرن ایشون ۔ روندرجڈیجہ ۔ بھوونیشور کمار ۔ چتیشور پجارا ۔ اجنکیا رہانے ۔ لوکیش راہل ۔ شکھر دھوون ۔ محمدشامی ۔ ایشانت شرما ۔ کلدیپ یادوو اور رشپ پانٹ شامل ہیں۔

B کیٹگری
بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعلان کردہ سینٹرل کانٹریکٹ کی بی کیٹگری میں شامل 5 کھلاڑیوں کو ماہانہ 3 کروڑ روپے معاوضہ دیا جائےگا۔ بی کیٹگری میں وردیمان ساہا ۔ اومیش یادوو ۔ یوزویندرا چاہل ۔ ہاردک پانڈیا اور میانک اگروال شامل ہیں۔

C کیٹگری
سینٹرل کانٹریکٹ کی سب کم تنخواہ والی سی کیٹگری میں 8 کھلاڑی شامل ہیں اور انہیں ماہانہ 1 کروڑ بھارتی روپے تنخواہ ملےگی۔ سی کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں میں کیدار جادھوو ۔ نوودیپ سینی ۔ دیپک چاہر ۔ منیش پانڈے ۔ ہنوما وہاری۔ شاردل ٹھاکر ۔ شریاس ایئر اور واشنگٹن سندر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں