پرنس پرل کار فروخت کیلئے پیش ، کتنی قیمت رکھی گئی ہے ، وارنٹی اور فیچرز کونسے ہیں‌؟؟

پاکستان میں معیشت کے زوال پذیر ہونے کے باعث جہاں پر گاڑیوں کی فروخت میں کمی واقع ہوئی ہے اور کمپنیاں اپنے پلانٹ بند کرکے ملازمین کوفارغ کررہی ہیں لیکن اس کے برعکس ریگل آٹوموبائلز نے اپنی گاڑی پرنس پرل کو فروخت کیلئے پیش کردیا ہے – واضح رہے کہ پرنس کو دسمبر میں متعارف کروایا گیا تھا جبکہ اسے یکم فروری کو فروخت کیلئے مارکیٹ میں لانچ کردیاگیا ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق 796 سی سی انجن کی گاڑی میں سوزوکی مہران کی طرح 40 ہارس پاور اور 4 اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن دیئے گئے ہیں – اس کے دیگر فیچرز میں 9 انچ کا انفوٹینمنٹ سسٹم ایم پی تھری، اے یو ایکس اور بلیوٹوتھ (2 اسپیکرز) کے ساتھ دیا گیا ہے، جبکہ الیکٹرک پاور اسٹیئرنگ، پاور سائیڈ مرر، جیک نائف ریموٹ کی، پاور رئیر ڈور ہیچ، سینٹرل لاکنگ، ڈرائی بیٹری، ریورسنگ کیمرا اور ایلوئے وہیلز شامل ہیں، جبکہ ائیربیگز آپشنل ہیں –

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرنس کئی رنگوں جن میں نوبل وائٹ، میڈیم سلور، ڈارک براﺅن، ریو ٹماٹو، ہارورڈ بلیو، ایکوا گرین اور بیگی میٹالک شامل ہیں میں دستیاب ہوگی اوراس کی قیمت 10 لاکھ 49 ہزار روپے رکھی گئی ہے اور اسکی بکنگ ساڑھے 3 لاکھ ڈپازٹ کے ساتھ کی جاسکے اور 90 دن کے اندر ڈیلیوری ہوگی – گاڑی خریدنے پر 3 سال یا 60 ہزار کلومیٹر کی وارنٹی بھی دی جائے گی –

واضح رہے کہ آٹو موبائل کے شعبہ میں نئی گاڑی کی فروخت سے مارکیٹ میں حوصلہ افزا امید پیدا ہو گئی اور اس کمپنی کیلئے بھی ایک صبرآزما کام ہو گا – گاڑی کے حوالے سے آئندہ چند روز میں مارکیٹ رپورٹ سامنے آ جائے گی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں