گورنر پنجاب چوہدری سرور کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات، 8 فروری کی ہڑتال بارے کیا اعلان کیا ؟؟؟؟

فیصل آباد، محمد احمد مرتضیٰ

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی یقین دہانی پر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رانا سکندر اعظم خاں نے فیصل آباد میں احتجاج اور ہڑتال موخر کردی ۔صنعتکاروں کے ٹیکسوں سے متعلقہ مسائل حل کروانے کے لئے مقامی ایم این ایز کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی جس کا اجلاس ایف بی آر کے مقامی دفتر کے افسران سے بروز منگل ریجنل ٹیکس آفس میں اجلاس بلوالیاگیا ۔گورنرپنجاب نے مقامی صنعتکاروں ،تاجروں کے سامنے ری فنڈز جلد جاری نہ کرنے کو غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ری فنڈ زجلدجاری نہ ہونے سے سرمائے کی قلت کا احساس ہے ، اسی وجہ سے 72 گھنٹوں میں ری فنڈ جاری کرنے کا کمپیوٹرائزڈ نظام لایا گیا ہے ، بجلی وگیس سمیت صنعتکاروں ، تاجروں کے تمام مسائل کو حل کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔صنعتکار وں کے مسائل کو حل کریں گے ۔

فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقد ہونے والے اجلاس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، ایم این اے خرم شہزاد، فیض اللہ کموکا، ایم پی اے لطیف نذرگجر، شکیل شاہد ،صد رفیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رانا سکندر اعظم خاں ،فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدرظفر اقبال سرور ، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین میاں نعیم احمد ، وائس چیئرمین عارف احسان ملک ، چوہدری خادم حسین مان ، میاں تنویر ریاض ، بابر شہزاد ،نائب صدر فیصل آباد چیمبر بلال وحید شیخ ، میاں کاشف ضیاء، رانا ایوب اسلم منج ،میاں خالد پرویز، شاہین تبسم ، حاجی عابد ودیگر بھی موجود تھے ۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین میاں نعیم احمد نے بتایا کہ صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے کے لئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے فیصل آباد کے چاروں ایم این ایز پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ہے جس کے چیئرمین فیض اللہ کموکانے ایف بی آر کے مقامی دفتر میں چارفروری کو اجلاس بلوایا ہے تاکہ صنعتکارو ں کے ری فنڈز سمیت دیگر متعلقہ مسائل حل کئے جاسکیں ۔ گورنر پنجاب کی یقین دہانی پر آٹھ فروری کوگھنٹہ گھر میں احتجاجی جلسہ اور دس فروری کی مکمل ہڑتال کو فی الحال موخر کردیاہے تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مسائل حل نہ ہوئے تو احتجاجی تحریک کا لائحہ عمل تیار کرکے جلسے ، ہڑتال سمیت دیگر آپشن بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں ۔

فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی مقامی پارلیمنٹرین کے ہمراہ آمد اورجوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران کو بروقت اطلاع نہ ہونے کے باعث کونسل آف لوم اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید خالق رامے ، انجمن تاجران سپریم کونسل کے صدر حاجی اسلم بھلی بیرون شہرہونے کے باعث اجلاس میں شریک نہ ہوسکے جبکہ انجمن تاجران سٹی (رجسٹرڈ)فیصل آباد کے صد رخواجہ شاہد رزاق سکا ودیگر ممبران اجلاس میں شریک نہ ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں