زرعی یونیورسٹی ایک مرتبہ پھر وائس چانسلر سے محروم ، اب مستقبل میں کیا ہو گا ؟؟؟

فیصل آباد، نیوز ڈیسک

پاکستان کی سب سے بڑی زرعی یونیورسٹی میں سیاست ختم نہ ہوسکی اور سابق وائس چانسلر کی عدالت سے رجوع کرنے پر فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں زرعی یونیورسٹی ایک مرتبہ پھر مستقل وائس چانسلر سے محروم ہو گئی ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق زرعی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار خاں نے ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی تھی موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اشرف کی تعیناتی غیرقانونی ہے کیونکہ سلیکشن کمیٹی کی شارٹ لسٹ میں ان کا نمبر تیسرا تھا تو پھر یہ کس طرح وائس چانسلر تعینات ہو گئے – سماعت کے بعد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر محمد اشرف کو وائس چانسلر کے عہدہ پر کام کرنے سے روک دیا ہے اور انہیں معطل کردیا گیا –

واضح رہے کہ اگلے عدالتی فیصلے تک ڈاکٹر آصف تنویر سینئیر ایکٹنگ وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ہونگے اور انہوں نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھالتے ہوئے فرائض کی انجام دہی شروع کردی ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں