میرے پاس تم ہو، ختم ہونے کے بعد ایک بزرگ خاتون نے ہمایوں سعید کو کہہ دیا کہ وہ ہل کر رہ گئے ؟؟؟

لاہور ، شوبز ڈیسک

پاکستانی ڈرامہ تاریخ کا کامیاب سیریز میرے پاس تم ہو کا اختتام ہو چکا ہے لیکن عوام ابهی تک اسے بهولنے کے لئے تیار نہیں – اسی طرح کا ایک واقعہ ہمایوں سعید کے ساتھ پیش آیا جو سیریز میں دانش کا کردار ادا کر رہے تھے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہمایوں سعید نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ڈرامہ کی آخری قسط نشر ہونے کے بعد ایک دن وہ ریلوے اسٹیشن گئے تو ایک بزرگ خاتون انہیں زندہ دیکھ کر انہیں چومنے لگیں۔ اور بزرگ خاتون نے حیرانی سے پوچھا کہ ’دانش‘ بیٹا تم زندہ ہو‘۔

اس موقع پر ہمایوں سعید کا کہنا تها کہ انہیں احساس ہے کہ ڈرامے میں دانش کی موت نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ اور یہ ڈرامہ ساری زندگی انہیں یاد رہے گا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں