پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین اولین ٹیسٹ کل سے شروع ، قومی کپتان نے کیا عزم کیا ؟؟؟

راولپنڈی ، سپورٹس ڈیسک

پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا اولین ٹیسٹ میچ کل سے راولپنڈی میں شروع ہو گا اور اس سیریز کے لئے قومی قائد اظہر علی اور بنگلا دیش کے کپتان مومن الحق کی موجودگی میں ٹرافی کی رونمائی ہوئی جبکہ بعد میں دونوں کپتانوں نے پریس کانفرنس بھی کی – اس موقع پر اظہر علی نے کہا کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ہر میچ اہم ہے، کوشش ہو گی بطور کپتان پرفارمنس دوں اور جیت میں اہم کردار ادا کروں – کوشش ہو گی کراچی ٹیسٹ کے کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتریں کیونکہ راولپنڈی میں ٹیسٹ میچ نتیجہ خیز ثابت ہوتے ہیں – ہم چاہ رہے ہیں کہ ہمارے پاس فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر ہو، کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان میں ایسے کمبی نیشن کے ساتھ کھیلیں جسے باہر بھی کھلایا جا سکے۔

کپتان اظہر علی نے واضح کیا کہ ہم اپنے گھر میں ٹیسٹ میچ جیتے ہیں،کوشش ہو گی کہ آنے والا ٹیسٹ بھی جیتیں، ہماری کوشش ہے کہ ہمارے فاسٹ بولرز ہمیں ٹیسٹ میچ جتوائیں اور ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر اوپر آ سکیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں