پاکستان اور بنگلہ دیش کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ ، مہمان ٹیم 233 رنز پرڈھیر، کونسا بائولر بھاری رہا؟؟

راولپنڈی ، سپورٹس ڈیسک

پاکستانی فاسٹ بائولرز کی عمدہ کارکردگی کے باعث پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلی اننگز میں 233 رنز پر ڈھیر کردیا ، جس میں شاہین شاہ آفریدی نے چار ، عباس اور حارث سہیل نے 2-2 جبکہ نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی –

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی قائد اظہر علی نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا کیونکہ پہلے دو اوورز میں دو وکٹیں حاصل کی گئی جس میں شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس کی وکٹیں شامل تھیں – بنگلہ دیش کی جانب سے متھن نے 63 اور نظم الحسین نے 44 رنز کی اننگ کھیلی-

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹاس جیتنے کے موقع پر اظہر علی کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کو کم سے کم رنز پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے اور ہمارے فاسٹ بولر اہم کردار ادا کریں گے جو بائولرز نے صحیح ثابت کردیا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں