شان مسعود اور بابراعظم کی سنچریاں ، پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف کتنے رنز کی برتری؟؟؟

راولپنڈی، سپورٹس ڈیسک

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے اپنی بیٹنگ کا سلسلہ وہی سے شروع کیا جہاں سے سری لنکا کے خلاف ختم کیا تھا کیونکہ آج پاکستان کے دو بلے باز سنچریاں اور ایک نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے جس کے بعد پاکستان کو بنگلہ دیش کیخلاف 109 رنز کی فوقیت حاصل ہو گئی ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی بیٹسمینوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اننگز کا آغاز شان مسعود اور عابد علی نے کیا لیکن عابد علی دوسرے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہو گئے تاہم اس کے بعد شان مسعود اور اظہر علی کے درمیان 91 رنز کی شراکت ہوئی لیکن اظہر علی کھانے سے وقفے سے کچھ پہلے 34 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے – اس طرح کھانے کے وقفے کے بعد شان مسعود نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ تیجل اسلام کی بال پر آؤٹ ہوگئے انہوں نے 100 رنز بنائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے بعد بابر اعظم اور اسد شفیق نے مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا۔ اس دوران بابر اعظم نے اپنی سنچری مکمل کی اور جب دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو بابر اعظم 143 اور اسدشفیق 60 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے – واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگ میں 233 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی جس میں شاہین آفریدی کی چار وکٹیں حاصل کی تھیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں