معروف گلوکارہ شبنم مجید کے گھر سے تشویشناک خبر سامنے آ گئی ، کیا نیا اقدام کر لیا ہے ؟؟؟

لاہور ، شوبز ڈیسک

معروف گلوکارہ صنم ماروی کے بعد ایک اور مشہور گلوکارہ شبنم مجید نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے انہوں نےعدالت میں خلع کا دعوی دائر کردیا ہے – گلوکارہ کی جانب سے لاہور کی فیملی کورٹ میں شوہر واجد علی سے خلع لینے کے لیے درخواست دائر کر دی گئئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کے چار بچے ہیں، شوہر واجد علی نے اپنی سابقہ بیوی سے رجوع کرلیا ہے، واجد علی اور سابقہ بیوی کی تصویریں بھی وائرل ہوچکی ہیں –

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس صورتحال میں وہ سخت پریشان ہیں اور شوہر کے ساتھ گزارہ ممکن نہیں – وہ ذہنی کرب میں مبتلا ہیں اور ان کا شوہر کےساتھ رہنا مشکل ہوگیا ہے لہٰذا عدالت خلع کی ڈگری جاری کرے –

یاد رہے کہ ایک روز قبل گلوکارہ صنم ماروی نے بھی اپنے شوہر حامد علی سے علیحدگی کے لیے خلع کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں