نسیم شاہ کی ریکارڈ ساز ہیٹ ٹرک ، پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف شکنجہ کس دیا، جیت سے کتنے دور؟

راولپنڈی ، سپورٹس ڈیسک

پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران اپنا شکنجہ کس دیا ہے اور میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے اور دوسرے روز کھیل ختم ہونے پر ں پاکستان کے 445 رنز کے جواب میں بنگلا دیش نے اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے ہیں اور مہمان ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 86 رنز درکار ہیں –

دوسرے ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز مکمل طورپر ینگ فاسٹر بائولر نسیم شاہ کے نام رہا جہاں پر انہوں نے آج ریکارڈ ساز ہیٹ مکمل کی جس کے ساتھ ہی بنگلہ دیش کی بیٹنگ کی کمر توڑ دی – نوجوان فاسٹ بولر نے بنگلہ دیش کے نجم الحسن شنٹو، تجیح الحسن اور محمود اللّٰہ کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی اس کے ساتھ ہی نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔

واضح رہے کہ ان سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم عمر ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز بنگلہ دیش کے الوک کپالی کے پاس تھا اور الوک کپالی نے 2003 میں پاکستان کے خلاف پشاور کے مقام پر یہ کارنامہ دنیش کنیریا، شبیر احمد اور عمر گل کو آؤٹ کرکے انجام دیا اسی طرح یہ بھی ایک ریکارڈ بن گیا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں 17 سال بعد پاکستان کی جانب سے ہیٹ ٹرک بنائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں