ہسپتال ہے یا شادی گهر ، بااثر ملازم نے بیٹے کی شادی کا سٹیج سجا لیا، پهر کیا ہوا؟؟؟

سکھر ، نیوز ڈیسک

سکهر کی تحصیل پنوعاقل کے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے بااثر ملازم نے ہسپتال کو میرج ہال بنا لیا اور وہاں شادی کا سٹیج سجا دیا –

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری اسپتال ملازم عبد الجبار نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنوعاقل میں شادی کی تقریب کا انعقاد کیا، اسپتال کے احاطے میں ولیمے کیلئے پکوان بھی تیار کئے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنا موقف دیتے ہوئے سرکاری اسپتال کے ملازم عبد الجبار کے مطابق اتوار چھٹی کا روز ہے اس لیے اسپتال میں شادی کا پنڈال سجایا ہے لیکن اس کے باوجود ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائے گی اور ذمہ دار خو سزا دی جائے گی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں