برآمدی کنسائنمنٹس میں منشیات کا پتہ لگانے کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کیا کریگی؟؟ واضح ہو گیا

فیصل آباد ، کامرس ڈیسک

برآمدی کنسائنمنٹس میں منشیات کا پتہ لگانے کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کنٹینرز کی چیکنگ کیلئے قوائد و ضوابط اور پروٹوکول بنانا بہت ضروری ہے یہ بات میاں نعیم احمد چیئرمین پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (نارتھ زون)نے آج بریگیڈیئر راشد منہاس فورس کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کے ساتھ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ فوج پاکستا ن کی سرحدوں اور سا لمیت کے محافظ ہیں مگر ایکسپورٹر زبھی اسے معاشی طور پر مضبوط کرنے کا کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کے ایکسپورٹرز اور ANFکے درمیان باہمی رابطوں کا فقدان ہے۔ جس سے نہ صرف ایکسپورٹرز بلکہ پوری بزنس کمیونٹی پریشان ہے اور اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم مل بیٹھ کر اس بے چینی کی صورتحال کو بہتر انداز میں حل کریں اور حقیقی ایکسپورٹرز کا تحفظ کر کے شر پسند عناصر جو منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔

بریگیڈیئر راشد منہاس فورس کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے ان باتوں سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہم مل بیٹھ کر اس کیلئے باقاعدہ طور پرSOP’s اور پروٹوکول بنائیں گے تاکہ آپ کے مسائل بہتر طور پر حل کئے جاسکیں۔

سوال و جواب کی نشست میں ڈاکٹر خرم طارق، محمد امجد خواجہ، میاں کاشف ضیاء، صدر چیمبر رانا سکندر اعظم خاں اوروحید خالق رامے چیئرمین پاور لوم اونر ایسوسی ایشن نے حصہ لیا۔آخرمیں میاں نعیم احمد نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا جبکہ صدر چیمبر رانا سکندر اعظم خاں نے بریگیڈیئر راشد منہاس فورس کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کو پی ایچ ایم اے کی اعزازی شیلڈ پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں