جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ کی انقلابی ایجاد ، نابینا افراد راستہ کس طرح دیکھ سکیں گے ؟؟؟

فیصل آباد، قدیر سکندر

گورنمنٹ کالخ یونیورسٹی کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طالبہ نےنابینا افراد کے انقلابی ایجاد کی ہے اور وہ ہے سمارٹ شوز ، جو بینائی سے محروم افراد کو راستہ دکهائیں گے –

جی سی یونیورسٹی کی آئی ٹی کی طالبہ شانزے منیر نے ایک پراجیکٹ کے تحت بینائئ سے محروم افراد کے لئے سمارٹ شوز کے نام سے جوتے تخلیق کئے ہیں جو نابینا افراد کو راستہ دکهائیں گے ، اور ایک سسٹم کے ذریعے 200 سینٹی میٹرز کے دائرہ میں موجود کهڈے ، سپیڈ بریکر یا کسی بهئ رکاوٹ کو نابینا افراد کے کانوں تک پہنچائیں گے اور یہ تمام کام انہیں مختلف آوازوں اور وائبریشن سے پتہ چل سکے گا –

پراجیکٹ پر کام کرنے والی طالبہ شانزے منیر کا کہنا تها کہ ان سمارٹ شوز کی قیمت مینو فیکچررز نے 10 سے 12 ہزار روپے بتائی ہے اگر زیادہ تعداد میں جوتے تیار کروائے جائیں تو قیمت میں نمایاں کمی واقع ہو گی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں