وزیراعظم عمران خان کی معاشی ٹیم میں پھر تبدیلی ہورہی ہے یا نہیں، کپتان نے واضح کردیا

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

ان دنوں اسلام آباد میں ایک مرتبہ پھر وزیراعظم کی معاشی ٹیم میں تبدیلیوں کی چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں کیونکہ ایف بی آر کے سربراہ شبر زیدی غیرمعینہ مدت کے لئے چھٹیوں پر چلے گئے ہیں جبکہ دوسری طرف ٹیکس ریونیو میں اضافہ نہیں ہو رہا جس پر ناراض ہونے کی اطلاعات ہیں اسی طرح مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی بھی تبدیلی کی افواہیں چل رہی ہیں –

ان تمام چہ میگوئیوں ختم کرتے ہوئے کپتان نے واضح کردیا ہے کہ موجودہ چیئرمین ایف بی آر بیمار ہیں، نیا بندہ لائیں گے جبکہ مشیر خزانہ صحیح کام کررہے ہیں وہ اپنی سیٹ پر برقرار رہیں گے – یہ بات وزیراعظم عمران خان نے پارٹی و حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں‌کی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں