پاکستان نے بنگلہ دیش کو راولپنڈی ٹیسٹ میں عبرتناک شکست دیدی ، پلیئر آف دی میچ کون ؟؟؟

راولپنڈی، سپورٹس ڈیسک

پاکستان کرکٹ ٹیم نے راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو عبرتناک شکست سے دوچار کر دیا ، مہمان ٹیم کو ایک اننگ اور 44 رنز کی ہار برداشت کرنا پڑی-

2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پہلے مقابلے میں پاکستان کے مقابلے میں بنگلہ دیش کو شکست سے بچنے کے لئے چوتهے روز مزید 86 رنز درکار تهے لیکن مہمان ٹیم دوسری اننگز میں بهئ 168 رنز تک محدود رہی –

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 445 رنز بنائے تهے جس میں بابراعظم اور شان مسعود نے سنچریاں بنائیں ، جبکہ سری لنکا پہلی اننگ میں 233 اور دوسری اننگز میں 168 رنز بنا سکی جبکہ پاکستانی فاسٹ بائولرز میں سے پہلی اننگ میں شاہین شاہ آفریدی نے 4 جبکہ دوسری اننگز میں نسیم شاہ نے 4 کهلاڑیوں کو آئوٹ کیا جس میں ہیٹ ٹرک بهی شامل تهی جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں