فیصل آباد، سمانہ پل کے قریب ملز کا بوائلر پهٹنے سے چهت گر گئی ، کتنے مزدوروں کا جانی نقصان ہو گیا؟؟؟

فیصل آباد، عاطف صدیق کاہلوں

فیصل آباد کے علاقہ سمانہ پل سرگودھا روڈ پر پروسیسنگ ملز کا بوائلر پهٹ گیا جس کے نتیجے میں ملز کی چهت زمین بوس ہو گئی اور ملبے تلے آ کر 4 مزدور جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے-

جاں بحق ہونے والوں میں 42 سالہ عرفان ، 37 سالہ کاشف اور 42 سالہ لیاقت اور دیگر شامل ہیں- دیگر زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے –

واضح رہے کہ ابھی تک بوائلر پھٹنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی جبکہ 1122 کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں