وہ کون ہو گا جو عائزہ خان سے فلرٹ نہیں کرنا چاہے گا، لیکن ایسا شخص سامنے آ گیا؟؟؟

معروف اداکارہ اور میرے پاس تم ہو کی مہوش عائزہ خان سے کون ہو گا جو فلرٹ نہیں کرنا چاہے گا لیکن آج یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک شخص ایسا بھی ہے جس نے واضح کیا کہ اس نے کبھی عائزہ خان سے فلرٹ نہیں کیا – اور یہ بات کسی اور نے نہیں بلکہ دانش تیمور نے اپنی اور عائزہ کی محبت کی کہانی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ عائزہ واحد لڑکی ہے جس کے ساتھ میں نے فلرٹ نہیں کیا بلکہ سیدھا شادی کی پیشکش کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مجھے عائزہ سے محبت تھی وہ واحد خاتون ہے جس کے ساتھ میں نے فلرٹ نہیں کیا- میں نے پہلی بات عائزہ سے یہی کی تھی کہ مجھے آپ سے شادی کرنی ہے، میں نے گھومنے پھرنے اور ملاقاتوں کے حوالے سے کوئی بات ہی نہیں کی۔ دانش نے مزید بتایا کہ اس وقت فیس بک سے قبل آرکٹ ہوتی تھی اور ہم دونوں کی وہیں پہلی بار بات ہوئی ہوئی تھی۔ شروع میں ہماری لڑائی بھی ہوئی تھی۔کیونکہ عائزہ ابتدا میں میری مداح تھی اوربات یہیں سے شروع ہوئی تھی وہ مجھے کہتی تھی کہ مجھے آپ کا یہ پراجیکٹ اچھا لگتا ہے-

واضح رہے کہ دانش نے عائزہ خان سے 2014 میں شادی کی تھی اور دونوں 2 پیارے بچوں کے والدین ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں