دودھ کی جگہ شراب کی فروخت ، فیصل آباد میں نیا کاروبار سامنے آگیا ، لیکن کیسے ؟؟؟

فیصل آباد ، عاطف صدیق کاہلوں

عوام نے دودھ میں پانی ملاتے تو متعدد بار دیکھا ہو گا للیکن دودھ کی جگہ شراب پہلی بار آج سنیں گے کیونکہ فیصل آباد کے تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دودھ کی جگہ شراب فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے –

تفصیل کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے ملکھانوالہ لنک روڈ پر دودھ فروش کے حلیہ میں موٹرسائیکل سوار محمد عدنان کو مشکوک جان کر چیک کیا تو دودھ کے کین سے 50 لیٹر شراب برآمد ہوئی – جس پر ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ بعد میں تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں