پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ رہا ، انکوائری بورڈ تشکیل دیدیا گیا؟؟

ایک ہفتے کے دوران پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز گرنے کا دوسرا واقعہ پیش آیا ہے جس پر پاک فضائیہ کے ترجمان نے واقعات کی تحقیقات کرنے کا عندیہ دیا ہے –

تربیتی طیارہ گرنے کا آج کا واقعہ خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں پیش آیا جہاں پر پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ اور پائلٹ باحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا – پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق مردان کے علاقے تخت باہی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہوا – انہوں نے بتایا کہ تربیتی طیارہ معمول کے مطابق محو پرواز تھا۔

اس حوالے سے پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ طیارہ کا پائلٹ بروقت باحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا – انہوں نے مزید واضح کیا کہ پاک فضائی کے ہیڈ کواٹر نے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا ہے جو اپنی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرے گا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں