کبڈی کے عالمی مقابلے فیصل آباد میں ، کونسی ٹیم نے کس کو دھول چٹا دی؟؟؟ مکمل رپورٹ

فیصل آباد ، علی رومان حسن

کبڈی ورلڈ کپ2020 کے دوران آج کینیڈا ، ایران اور انگلینڈ نے اپنے میچز جیت لئے۔ شائقین کی بڑی تعداد میچز سے لطف اندوز ہوئے۔ پاکستان کبڈی ٹیم آج اپنا میچ آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گی ۔

کبڈی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں فیصل آباد اقبال سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے پہلے میچ میں کینیڈا نے دلچسپ مقابلے کے بعد آذربائیجان کو9 پوائنٹس سے ہرا دیا ہے ۔ کینیڈا نے 40 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ آذربائیجان کی ٹیم 31 پوائنٹس حاصل کر سکی ۔اسی طرح دوسرے میچ میں ایران نے جرمنی کو باآسانی شکست دیدی ایران کی ٹیم نے 52 جبکہ جرمنی کی ٹیم صرف 23 پوائنٹس حاصل کرسکی۔ اسی طرح تیسرے میچ میں انگلینڈ نے سیرالیون کو41 کے مقابلے میں 26 پوائنٹس سے ہرایا۔

اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ موسم کی خرابی کی وجہ سے میچ تھوڑی تاخیر سے شروع ہوا ہے جبکہ اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس احسان بھٹہ اور ضلعی افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں