اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات کے زیراہتمام طلبہ کیلئے کیرئیرکونسلنگ سیمینار،کیا لیکچر دیا؟؟

اوکاڑہ ، ساجد علی چوہان

اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات نے طلباء کے لیے کیرئیر کونسلنگ کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں معروف نیوز اینکر نجم الحسن نے آن لائن جرنلزم میں روزگار کے مواقع کے بارے میں خصوصی لیکچر دیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر نے سیمینار کی صدارت کی-

طلباء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نےآن جرنلزم کی اہمیت پہ روشنی ڈالی اور طلباء کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ آن لائن جرنلزم میں اپنے صلاحیتیں پیدا کریں تاکہ ان کو ڈگری مکمل ہونے کے بعدروزگار کے وسیع مواقع مل سکیں۔

شعبہ ابلاغیات کے سربراہ ڈاکٹر زاہد بلال نے اپنے خطاب میں طلباء کو تلقین کی کہ وہ اپنی یونیورسٹی تعلیم کے دوران اپنی تخلیقی قابلیتوں کونکھارنے پہ توجہ دیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ابلاغیات کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد مختلف شعبہ جات جیسا کہ ٹیلی ویثرن ، ریڈیو، اخبار، تعلقات عامہ، ایڈورٹائزنگ، کارپوریٹ کمیونیکیشن ، مارکیٹنگ کمیونیکیشن اور سوشل میڈیا میں روزگار کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
نجم الحسن نے طلباء کو اپنے یوٹیوب چینلز بنانے اور چلانے کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا میں جرنلزم کے طلباء باآسانی اور محدود انوسٹمنٹ کے ساتھ اپنی آواز لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں اور روزگار بھی کما سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں