ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان پہنچ گئے ، استقبال کیسا اور گاڑی کس نے ڈرائیو کی ؟؟؟

اسلام آباد ، نمائندہ خصوصی

پاکستان کے عظیم دوست ترکی کے سربراہ رجب طیب اردوان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیر اعظم عمران خان نے نور خان ائر بیس پر تر ک صدر کا استقبال کیا – ترک صدر کے ساتھ وزیر تجارت، ٹرانسپورٹ اینڈانفرا اسٹرکچر اور وزیر امورخارجہ بھی موجود ہیں – واضح رہے کہ ترک صدر وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں –

میڈیا رپورٹس کے مطابق نور خان ایئربیس پہنچنے پر ترک صدر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا جبکہ وزیر اعظم خود گاڑی ڈرائیو کر کے ترک صدر کو ایئرپورٹ سے لے کر ایوان صدر کے لیے روانہ ہوئے – اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا گیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیر اعظم عمران خان ون آن ون ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ دونوں رہنما مشترکہ نیوز کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے جس میں ملکی و عالمی صحافی شریک ہونگے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں