تمغہ امتیاز ہولڈر اداکارہ مہوش حیات بهی اسمبلی تقاریر پر برہم ، کیا بڑا مطالبہ کر دیا ؟؟؟؟

پاکستان کے قانون ساز ادارے قومی اسمبلی میں کک جو کچھ ہوا اس ہر عوامی حلقوں کی جانب سے کافی تنقید کی جارہی ہے کہ مہنگائی پر بات کرنے کی بجائے ایک دوسرے پر کیچڑ اچهالا گیا اور عوام کی کوئی بات نہیں کی گئی –

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کی جانب سے ایوان میں نامناسب الفاظ استعمال کیے گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس پر معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات بهی چپ نہ رہ سکیں – اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا کہ ’حیر ت ہوتی ہے یہ دیکھ کر کہ ہمارے سیاستدان ایک دوسرے پر ذاتی حملہ کرتے ہیں جو کہ غلط ہے اور یہ کہیں بھی ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ’پارلیمنٹ کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے ایک سطح کی ضرورت ہوتی ہے اور ایوان میں اپنے مسائل پیش کرنے کے اِس سے بہتر طریقے بھی ہوسکتے ہیں۔ اس لئے ’مستقبل میں مناسب اقدامات کے لیے ضروری ہے کہ اِس پر سینسر لگایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں