جھوٹی خبر دینے پر ایک سینئر صحافی کو نشان عبرت بنادیا گیا، کتنا جرمانہ اور سزا ؟؟؟؟

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

پیمرا نے جھوٹی اور بے بنیاد خبر دینے پر ایک اور صحافی کے خلاف کارروائی کردی اور سینئر صحافی اسد کھرل کو جھوٹی خبر دینے پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے پیمرا کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر معروف صحافی اسد کھرل پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے- جاری کئے گئے حکم نامہ میں واضح کیا گیا ہے کہ جرمانہ کے ساتھ ساتھ اسد کھرل اور چینل معافی نامہ بھی آن ایئر کریں گے۔پیمرا کی طرف سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز کے مطابق صحافی اسد کھرل نے پیمرا آرڈیننس کی شق 3،4،7،10،22کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جھوٹی خبر چلائی ہے –

واضح رہے کہ اسد کھرل نے پنجاب کے وزیر خوراک سمیع اللہ کے خلاف اختیارات سے تجاوز کرنے کی خبر دی تھی جو بے بنیاد تھی اور انہوں نے پیمرا سے رجوع کیا تھا جس پر اسد کھرل کو قصور وار قرار دیتے ہوئے پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں