دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں خوبرو ماہرہ خان بھی شامل ، اور کون کون بھی خوبصورت؟؟؟

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا ہے اور انہیں دنیا کی بہترین خوبصورت ترین خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے . خواتین کی خوبصورتی، فٹنس اور صحت کے حوالے سے مشہور عالمی ویب سائٹ اسٹائل کریز نے دنیا کی 52 خوبصورت خواتین کی فہرست جاری کی ہے جس میں 2019 میں حسینہ عالم کا تاج سرپرسجانے والی زوزی بینی تنزی، سپر ماڈل بیلا حدید اورانجلینا جولی کے ساتھ اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے فہرست میں اٹھارہویں پوزیشن حاصل کرکے ثابت کیا ہے کہ پاکستانی خواتین بھی کسی سے کم نہیں ہیں اور یہ اعزاز کسی سنگ میل سے کم نہیں ہے – میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان نہ صرف پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ہیں بلکہ ان کا شمار سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں بھی ہوتا ہے –

واضح رہے کہ مائرہ خان پاکستان کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کمپنیوں کی برانڈ ایمبسیڈر بھی ہیں اور وہ عالمی سطح پر شہرت رکھتی ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں