سکولوں میں بچوں پر تشدد، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ جاری کر دیا؟؟؟

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ایک بڑا فیصلہ دیا گیا ہے جس کے مطابق تعلیمی اداروں میں بچوں پر کیے جانے والے تشدد پر مکمک پابندی ہو گی – واضح رہے بچوں پر تشدد پر پابندی کی درخواست گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے دی تهی جس کی سماعت آج کی گئی –

میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست پر وفاقی اداروں میں بچوں پر ہونے والے تشدد کی قانونی گنجائش تاحکم ثانی معطل کردی ہےاور عدالت عالیہ نے شہزاد رائے کی جانب سے دائر درخواست پر حکومت سے 5 مارچ تک جواب طلب کر لیا ہے –

شہزاد رائے نے کہا کہ سندھ میں بچوں پرتشدد کے خلاف قانون موجود ہے ، بچے کی پٹائی کی جاتی ہے جو خلاف آئین ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں