پی ایس ایل 5 کا شاندار آغاز ، 350 آرٹسٹوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ، دنیا بھر میں ستائش

کراچی ، نیوز ڈیسک

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور پاکستان کے سب سے بڑے ایونٹ پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہو گیا اور اس وقت کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریب جاری ہے جہاں اسٹینڈز تماشائیوں سے بھرے ہوئے ہیں – اسٹیڈیم میں تمام ٹیمیوں کے کھلاڑی، اسٹاف اور منتظمین بھی موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل 5 کی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا جبکہ اس سے قبل ایونٹ کے لیے سیکیورٹی انتظامات کرنے پر ملک کے سیکیورٹی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا –

میڈیا رپورٹس کے مطابق افتتاحی تقریب میں کرکٹ ایکشن سے موسیقی کا تڑکا بھی لگایا گیا ، راحت فتح علی خان، عارف لوہار، سجاد علی، ابرارالحق سمیت آئمہ بیگ بھی اپنی گائیکی سے حاضرین کا لہو گرمایا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں