جڑانوالہ پولیس کی بڑی کارروائی ، بین الاضلائی ڈکیت گینگ گرفتار ،کتنا مال اور اسلحہ برآمد؟؟

جڑانوالہ ، فیض فریدی سے

فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں پولیس کی بڑی کاروائی کرتے ہوئے کھرڑیانوالہ میں 2 گینگ کے 12ڈاکو گرفتار کر لئے اور ان سے بھاری اسلحہ اور لاکھوں روپے کی نقدی برآمد کرلی – اس حوالے سے ایس پی جڑانوالہ ٹائون طارق سکھیرا نے ڈاکوئوں کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا –


تفصیل کے مطابق سی پی او فیصل آباد سہیل چوہدری اور ایس پی طارق محمود سکھیرا کی ہدایت پر ڈی ایس پی کھرڑیانوالہ انور سعید ایس ایچ او راہے آفتاب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دو گرہوں کے 10 کس ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر کیا- اس حوالے سے طارق سکھیرا ایس پی جڑانوالہ ٹاؤن نے بلال سلہری اے ایس پی، ڈی ایس پی انور سعید کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ملزمان فیصل آباد ننکانہ پھولنگر کی وارداتوں میں ملوث ہیں ، ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ نقدی اور اور موٹر ساہیکل برآمد ہوا ہے ، ملزمان میں اکثریت ریکارڈ یافتہ ہیں جن میں اشفاق ریاض محسن عنصر خرم ارسلان مالک رزاق عبدالمجید سرفراز شامل ہیں –

انہوں نے بتایا کہ سی پی او فیصل آباد کا ڈاکووں کو گرفتار کرنے والے پولیس افسران کو نقد انعام اور تعریفی سرٹفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے اور اس بین الاضلاعی گروہ کی گرفتاری کے بعد میں جراہم کی کمی آئی ہے – اور ڈاکووں سے 45 لاکھ مالیت کی برامدگی ہوئی ۔ جس کو جلد ورثا کے حوالے کیا جاہے گا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں