حیدرآباد، ڈی ایس پی کے بیٹے کی ولیمہ تقریب ، ایڈیشنل آئی جی شریک ہوئے لیکن پھر کیا ہوا؟؟

حیدرآباد ، نیوز ڈیسک

صوبہ سندھ کے ضلع حیدر آباد میں ڈی ایس پی کو بیٹے کے ولیمے پر ایڈیشنل آئی جی کو مدعو کرنا مہنگا پڑ گیا اور اس نے ڈی ایس پی کو کوئی تحفہ یا سلامی دینے کی بجائے کیا کردیا جو کافی حیران کن تھا –

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں حیدرآباد میں ڈی ایس پی بروہی کے بیٹے کا ولیمہ کی تقریب ہوئی جس میں انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کو بھی مدعو کیا اور وہ اس ولیمہ کی تقریب میں شریک ہوئی اور کھانا کھایا اور واپس چلے گئے لیکن جاتے ہی انہوں نے ایک انوکھا کام کیا اور ڈی ایس پی کو نوٹس جاری کردیا –

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاری کئے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ ایک لاکھ چھپن ہزار تنخواہ ہے جبکہ ولیمہ کے اخراجات چالیس سے پچاس لاکھ کے درمیان لگتے ہیں اس لئے ذرائع آمدنی اور اثاثوں سے متعلق سات روز میں وضاحت پیش کی جائے بصورت دیگر اس معاملے کو نیب بھیج دیا جائے گا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں