قصور میں زمین میں دبا 6 فٹ لمبا میزائل سامنے آ گیا ، 1971 کی جنگ میں داغا گیا تھا ؟؟؟

قصور ، نیوز ڈیسک

بعض اوقات ایسی چیزیں بھی دریافت ہو جاتی ہیں جو تاریخ کا حصہ بن جاتی ہیں – اس طرح کی ہی ایک چیز سامنے آئی ہے جس میں کچھ اس طرح بتایا جارہا ہے کہ ضلع قصور کے علاقے کنگن پور کے نواحی گاؤں تانگڑیاں میں ایک 6 فٹ لمبا میزائل برآمد ہوا ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواحی گائوں تانگڑیاں میں پرانےگھارے خشک میں بچے گراونڈ بنا رہے تھےکہ6 فٹ لمبا میزائل برآمد جو 1971 کی جنگ میں گرا تھا جوچل نہ سکا – واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد پرانے میزائل کو دیکھنے وہاں پہنچ گئی –

میڈیا رپورٹس کے مطابق سول ڈیفینس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا مقامی پولیس نے پہنچ کر ایریا کو سیل کر دیا گیا ہے – اس حوالے سے ایس ایچ او کنگن پور ذوالفقار بھٹی کا کہنا تھا کہ بم ڈسپوزل اور پاک رینجر کو کال کی ہے جو موقع پر پہنچ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں