پی ایس ایل 5 ، عمر اکمل کے مبینہ طور پر بکی سے رابطے ، معاملے میں اہم پیش رفت؟؟؟

لاہور ، سپورٹس ڈیسک

پاکستان سپر لیگ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل جب سٹار بلے باز عمر اکمل پر پابندی عائد کی گئی تو مداح سناٹے میں آ گئے لیکن اب اس معاملے پر مزید پیش رفت ہوئی اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ شواہد سامنے آنے کے بعد کرکٹر عمراکمل نے بکی سے رابطے کا اعتراف کرلیا۔

م

ذرائع کے مطابق عمر اکمل کے فون کا ڈیٹا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اینٹی کرپشن یونٹ کے پاس ہے، اینٹی کرپشن یونٹ نےعمر اکمل کو طلب کرکے ان کے دونوں فونز قبضے میں لیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل میچز کے لئے بکی کے رابطہ کرنے کی اطلاع پی سی بی کو نہ کرنے پرانہیں معطل کیا گیا جبکہ اگریہ ثابت ہو گیا تو انہیں دو سال کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے – واضح رہے کہ عمر اکمل کو ایک ہفتے قبل ہی ڈسپلن سے متعلق ایک کیس میں کلین چٹ ملی تھی۔ رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل 2020سے پہلے بکی نے عمر اکمل سے رابطہ کیا اور انہیں فکسنگ کی پیشکش کی۔ پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو ٹیلی فون پر دونوں کے درمیان گفتگو کا ریکارڈ مل گیا – یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بکی نے عمر اکمل سے ملاقات بھی کی جس کی ویڈیو اور تصاویر بھی اینٹی کرپشن یونٹ کے پاس موجود ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب ناقابل تردید شواہد ہاتھ لگے تو اس کے بعد پی سی بی نے کارروائی کی اور پھر عمرل اکمل نے بھی بکی سے رابطہ ہونے کا اعتراف کرلیا تاہم پی سی بی یا ٹیم منیجمنٹ کو بروقت آگاہ نہ کرنے پر انہیں معطل کیا گیا – واضح رہے کہ عمر اکمل نے قانونی مشاورت کے لئے وکلا سے رابطہ کر لیا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں