چوکی انچارج ایوب ریسرچ کی بڑی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، کتنی چرس برآمد؟ ؟؟

فیصل آباد(عاطف صدیق کاہلوں)

چوکی انچارج ایوب ریسرچ نے بڑا منشیات فروش دھر لیا لاکھوں کی مالیت کی چرس برآمد کر لی –

پولیس رپورٹ کے مطابق اے ایس آئی اسد جمیل باجوہ نے محمد علی کو رحمانیہ روڈ ناظم آباد سے اس وقت منشیات سمیت گرفتار کیا جب وو اپنے ساتھی علی رضا کے ہمرا سہولت کار میاں عظیم کی معاونت سے 12 کلو چرس حاصل کر کے فروخت کی غرض سے لے جا رہا تھا جبکہ اسکا ساتھ علی رضا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا –

پولیس نے ملزمان کے خلاف 9c کا مقدمہ درج کر تے ہوئے فرار ہونے والے علی رضا کی تلاش شروع کر دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں