کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو زیر کرلیا، کتنے رنز سے میچ جیتا؟؟

کراچی ، سپورٹس ڈیسک

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ بھی انتہائی شاندار رہا اور انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے ہرا دیا – کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 202 رنز کا ہدف سیٹ کیا لیکن پشاور زلمی ہدف کے تعاقب میں 191رنز بناسکی –

تفصیل کے مطابق کراچی کنگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بابراعظم کے 78 اور عماد وسیم کی نصف سنچری کی بدولت مجموعی طورپر 201 رنز بنائے جس کے تعاقب میں پشاور زلمی 191 رنز بنا سکی. پشاور زلمی کی پہلی وکٹ 29 رنز پر گر گئی، ٹام بینٹن 13 رنز بناکر کرس جارڈن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے – جس کے بعد جلد ہی حیدر علی بھی بولڈ ہو گئے – اسی طرح شعیب ملک 16 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوئے، جبکہ کامران اکمل 26 گیندوں پر 43 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔لیام ڈاسن 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بعد ازاں 128رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد لیونگ اسٹون اور کپتان ڈیرین سیمی نے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرنے کی بھرپور کوشش کی اور چھٹی وکٹ کی شراکت میں 62 رنز بناکر جیت کی امید پیدا کردی لیکن اس موقع پر ڈیرین سیمی 30 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے – کراچی کنگز کی جانب سے کرس جارڈن نے دو، جبکہ محمد عامر، عمید آصف اور ڈیلپورٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی – واضح رہے کہ پی ایس ایل میچز میں کراچی کنگز کی پشاور زلمی کے خلاف تیسری جیت تھی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں