لاہور قلندر نے گلیڈئیڑز کو شکست دے کر پی ایس ایل 5 میں فتح کا منہ دیکھ لیا، ہیرو کون بنا؟؟؟؟

لاہور ، سپورٹس ڈیسک

لاہور قلندر نے پی ایس ایل 5 میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈئیڑز کو شکست دے کر فتح کا منہ دیکھ لیا- بن ڈنک نے 10 چھکوں سے لیس 93 رنز کی اننگز کھیلی-

قذافی اسٹیڈیم میں کهیلے جانیوالے اہم میچ میں لاہور قلندر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 209 رنز بنائے جس میں بن ڈنک 93 اور سمٹ پٹیل نے 75 رنز کی شاندار اننگز کهیلی-

210 رنز کے جواب میں صرف بن کٹنگ ہی کچه دیر ٹکے اور نصف سنچری مکمل کی جو رائیگاں چلی گئی- اور کوئٹہ مقرر اوورز میں 179 رنز بنا سکی اس طرح لاہور قلندرز کو پہلی فتح نصیب ہوئی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں