کرونا وائرس کے مزید مریض سامنے آ گئے ، پی ایس ایل اور سکول بند کردئیے جائیں گے ؟؟؟؟

کراچی ، نیوز ڈیسک

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں خطرناک کورونا وائرس کے 9 مزید کیسز سامنے آنے کے بعد حکومت میں ہلچل مچ گئی ہے – جس پر صوبائی محکمہ صحت وزیر اعلیٰ سندھ کو مراد علی شاہ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) جیسے بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کردی ہے –

اس حوالے سے سندھ کی وزیر صحت کی سربراہی میں محکمے کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متعدد فیصلے کئے گئے جن میں محکمہ صحت کراچی ایئرپورٹ پر اپنا صحت ڈیسک قائم کرے گی اور بیرون ملک سے آنے والے تمام مریضوں کی اسکریننگ کا عمل کرے گی شامل ہے اسی طرح اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متعلق معلومات کے لیے فرنٹ ڈیسک بھی قائم کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اجلاس میں بڑے عوام اجتماعات سے اجتناب کے لیے ایڈوائزری جاری کی جائے اور وزیر اعلیٰ سندھ کو پی ایس ایل جیسے بڑے اجتناب کرنے کی تجویز دی جائے گی اسی طرح کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے واپسی آنے پر خود کو 14 روز کے لیے قرنطینہ میں رکھنے کی کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بھی واضح کیا گیا کہ گڈاپ ہسپتال قائم ہوچکا ہے جسے تمام تصدیق شدہ وائرس کے کیسز کے لیے آئیسولیشن کی سہولت کے لیے بنایا گیا ہے۔ اسی طرح کورونا وائرس کے کیسز سے نمٹنے کے لیے معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) تمام نجی ہسپتالوں کو فراہم کردی گئی ہیں۔ – اس کے ساتھ ساتھ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو تمام اسکول طویل عرصے کے لیے بند کرنے کی تجویز دی جائے گی –

ان فیصلوں کے سامنے آنے کے بعد پی ایس ایل کے بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے تاہم حتمی فیصلہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ ہی کریں گے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں